ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسپین کے خلاف میچ شام کو ہونا بدقسمتی:امرت راج

اسپین کے خلاف میچ شام کو ہونا بدقسمتی:امرت راج

Thu, 08 Sep 2016 15:38:07    S.O. News Service

نئی دہلی ،7ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسپین کے خلاف ڈیوس کپ مقابلے شام کو شروع ہونے سے ہندوستانی ٹیم حیران ہے اور کپتان آنند امرت راج نے اسے بدقسمتی فیصلہ قرار دیا کیونکہ اس سے ہندوستان کو اپنی سرزمین پر کھیلنے کا فائدہ نہیں مل سکے گا۔ایک میچ شام پانچ بجے شروع ہوں گے اور جوڑے مقابلے سات بجے سے کھیلے جائیں گے۔ڈی ایل ٹی اے نے مزید ناظرین کو اسٹیڈیم میں کھینچنے کے لئے یہ پہل کی ہے۔غیر کھلاڑی کپتان امرت راج نے کہا کہ ان سے یا ان کھلاڑیوں سے اس بارے میں رائے نہیں لی گئی۔انہوں نے کہا کہ پانچ بار کے چمپئن اسپین کے خلاف میچ دن کی گرمی اور امس میں ہونے چاہیے تھے۔انہوں نے امریکہ سے کہاکہ مجھ سے میچوں کی ٹائمنگ کے بارے میں پوچھا نہیں گیا اور مجھے یقین ہے کہ کھلاڑیوں سے بھی نہیں پوچھا گیا ہوگا۔روہن کو پتہ نہیں تھا اور میں نے ہی اس بتایا،ہم عام طور پر دن میں کھیلنے کو پسند کرتے ہیں،شام کا وقت ا سپین کے کھلاڑیوں کوراس آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈیوس کپ کی ویب سائٹ پر میچوں کا وقت دیکھا،یہ عام تاثر ہے کہ ا سپین کی ٹیم کافی بہتر ہے اور اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ دن میں کھیل رہے ہیں یا شام ہے،یہ بدقسمتی کی بات ہے کیوں کہ ہمیں میزبان کو اپنی سرزمین پر کھیلنے کا فائدہ دینا چاہئے تھا۔ڈیوس کپ میں عجیب و غریب باتیں ہوتی رہتی ہیں۔


Share: